حافظ آباد:سبزی وفروٹ منڈی میں قیمتیں بے لگام

حافظ آباد:سبزی وفروٹ منڈی میں قیمتیں بے لگام

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ حافظ آبادکی سبزی وفروٹ منڈی میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔

جس سے شہر بھر میں پھلوں اور مختلف سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں اوربازار میں فروخت ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق دکھائی دینے لگا۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزی وفروٹ منڈی میں پھلوں اورمختلف سبزیوں کو مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بازار اور مارکیٹ میں موجود دکانوں پر بھی پھلوں اور سبزیوں کو اسی بھاؤ کے لحاظ سے فروخت کیاجارہاہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب انہیں سبزی اور پھل منڈی ہی سے مہنگے داموں ملیں گے تو وہ انہیں دکانوں پر لاکر سستے کیسے فروخت کریں گے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامی افسر انہیں تو بھاری جرمانے کررہے ہیں لیکن سبزی وفروٹ منڈی جہاں سے انہیں مہنگے داموں سبزی اور فروٹ فراہم کیا جارہاہے ۔وہ انکے خلاف نہ توکارروائی عمل میں لارہے ہیں اور نہ ہی انہیں جرمانے کئے جارہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ سبزی اورفروٹ کی قیمتیں تب کم ہوں گی جب سبزی وفروٹ منڈی میں ریٹ کنٹرول کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں