مظلوموں کی آ ہوں کا حساب ضرور ہوگا :عبد القدیر اعوان

مظلوموں کی آ ہوں کا حساب ضرور ہوگا :عبد القدیر اعوان

گلیانہ (نامہ نگار) امیر تنظیم الاخوان پاکستان عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ اپنی ہر ضرورت اور امیدیں صرف اور صرف اللہ کریم سے وابستہ رکھی جائیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ کے قیمتی لمحات ہیں ان میں اپنی غلطیوں،لغزشوں کو سامنے رکھ کر اللہ کے حضور مغفرت طلب کی جائے اور آئندہ آنے والی زندگی میں بھی رب کریم سے یہ توفیق مانگی جائے کہ اللہ کریم گناہوں سے حفاظت عطا فرمائیں۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بھی اگر ہم راہ راست پر نہیں آرہے تو ہم کہاں پہنچ چکے ہیں، ظلم کی انتہا ہو چکی ،کوئی جگہ محفوظ نہیں ، مسجد محفوظ ہے نہ کوئی گھر لیکن یاد رہے کہ مظلوموں کی آہوں کا حساب ایک دن ضرور ہو گا اور جو بھی اس کا ذمہ دار ہے وہ اس کا جواب دہ ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں