راہوالی:گھر سے 18تولے سونا ‘ 24لاکھ روپے چوری
راہوالی (نمائندہ دنیا )اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چور گھر کا صفایا کر گئے ، گھر سے 24لاکھ روپے ،18تولے سونا ،ساڑھے تین لاکھ روپے کی گھڑیاں ،موبائل فون ، ڈی وی آر وغیرہ چرا کر لے گئے ۔
ڈی سی کالونی سواں بلاک کا رہائشی معین الیاس منہاس فیملی کے ہمراہ لاہور افطاری کے لیے گیا واپس آکر دیکھا تو گھر کاسامان بکھرا پڑا تھا کہ نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر سیف الماری کے تالے توڑکر 24لاکھ روپے ، 18تولے سونا ،3لاکھ 50ہزار روپے کی تین گھڑیاں ،دو موبائل فون مالیت27ہزار روپے اور ڈی وی آر چرا کر لے گئے ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔