جانوں پر کھیل کر ناموس رسالتؐ کا تحفظ کرینگے :علما کرام

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل نے یوم تحفظ ناموس رسالتؐ ایمانی جوش و جذبے سے منایا،مساجد اور مدارس میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ عدیل عارف،قاری رفیع الرحمن قادری، عمر سلیم گجر اور دیگر نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دھشت گردی ہے ،مسلمان جانوں پر کھیل کر ناموس رسالتؐ کا تحفظ کریں گے ،دنیا کا کوئی مذہب انبیا کرام کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،حضور نبی کریم کی عزت و حرمت ہمیں جانوں سے زیادہ عزیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ دینی طبقات متحد ہو کر مغربی افکار و نظریات کا مقابلہ کریں،آج عالم کفر ہر طرف سے اسلام،مسلمانوں اور ہماری دینی اقدار پر حملہ آور ہے ،مغربی طاقتیں اسلام دشمنی میں حد سے بڑھ گئی ہیں،مغرب شاتمان رسول کی پناہ گاہ ہے جہاں توہین کرنیوالوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے ایمان اور وقت کا تقاضا ہے کہ عاشقان رسولؐ متحد ہو کر گستاخانہ کلچر کا راستہ روکیں۔