نااہل ، جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا:مجسم زرخیز

 نااہل ، جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا:مجسم زرخیز

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) انصاف لائرز فورم کے سابق ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور آئین و قانون کی بالادستی ہے ۔۔

 جب ملک میں عملی طور پر قانون کی عملداری ہوگی اور انصاف کا عملی طور پر مظاہرہ ہوگا تو پھر اس ملک کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمت اور بہادری سے جیل کاٹ رہے ہیں جلد ملک میں حقیقی جمہوریت کا بول بالا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ستائی عوام ریلیف کی منتظر ہے جو موجودہ حکمران یقینی بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے نااہل ٹولے سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ملکی مفادات و عوامی حقوق کے تحفظ کا یہی واحد راستہ ہے اگر قوم نے موجودہ کرپٹ ٹولے کے جعلی اقتدار کے خاتمہ کیلئے کردار ادا نہ کیا تو حالات مزید ابتر ہوں گے اور ملک و قوم کو بدترین خمیازہ بھگتنا پڑے گا، پی ٹی آئی عوامی مشکلات کے تدارک کیلئے بھرپور آواز بلند کررہی ہے اورایوان کے اندر اور باہر عوام کی ترجمانی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے کرپٹ ٹولے کو اقتدار پر مسلط کرنے والوں نے جمہوری عمل سبوتاژ کیا عوامی امنگوں کو روندھا اور پاکستان کے مستقبل کو خطرے میں ڈالا ہے ۔ مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ معیشت کی تباہی میں(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا کردار کلیدی ہے۔

 

 

 دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے ادوار اقتدار میں قومی سرمایہ کی لوٹ مار کرکے وطن عزیز کو دیوالیہ کیا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے اشرافیہ کو نوازا آج غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور حکمرانوں کے اثاثے روز بروز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں