راہوالی:ڈاکو وہیل چیئر پرموجود معذور خاتون کی بالیاں نوچ کر فرار

راہوالی (نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گھر کے باہر وہیل چیئر پر بیٹھی معذور خاتون کے کانوں سے طلائی بالیاں اتار کر فرار ہوگئے ۔
کشمیر کالونی راہوالی کے خواجہ مقصود، خواجہ فاروق، خواجہ قیوم کی ضعیف العمر معذور پھوپھی راج بیگم دن کے وقت اپنے گھر کے باہر وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی تھی کہ موٹر سائیکل پر آنے والے دو نامعلوم ڈاکو اسکے کانوں میں پہنی ہوئی سونے کی بالیاں کھینچ کر فرار ہوگئے جس سے خاتون کے کان بھی زخمی ہوگئے ۔