ڈسکہ :بچوں کے جھگڑے کی رنجش ، معمر شخص قتل

میانوالی بنگلہ،ڈسکہ (نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا )بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، پتھر لگنے سے 65سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔
نواحی گاؤں سکھوکے کے مقصود الحسن اور یونس وغیرہ کے بچوں میں جھگڑا ہوا بچوں کی لڑائی کی رنجش میں یونس، رضا وغیرہ نے مقصود الحسن کے گھر دھاوا بول دیا دوران لڑائی پتھر لگنے سے مقصود الحسن شدید زخمی ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔تھانہ صدر ڈسکہ نے لاش سول ہسپتال منتقل کردی۔