ڈاکٹر اشفاق میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ عابد آ باد کلب نے جیت لیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پرنس فٹ بال کلب منگوکی ورکاں کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر اشفاق میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں علاقے بھر کی آٹھ بہترین ٹیموں پرنس فٹ بال کلب منگوکی ورکاں، شاہین فٹ بال کلب نوشہرہ ورکاں، ایگل فٹ بال کلب مٹوبھائیکے ۔۔
کنگ فٹ بال کلب بدورتہ، چاند فٹ بال کلب بڈھا گورائیہ، جھریاں فٹ بال کلب حافظ آباد اور ہردیو فٹ بال کلب شیخوپورہ نے حصہ لیا فائنل میں عابد آباد فٹ بال کلب نے چاند فٹ بال کلب بڈھا گورائیہ کو چار کے مقابلے صفر گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کی مہمانان خصوصی سعادت اﷲ ورک، غلام مرتضیٰ ورک، گلفام ورک اور خرم مشتاق ورک نے جیتنے والی ٹیم اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔