سری لنکا پاکستان بزنس فورم کے ریجنل دفتر کا افتتاح

سری لنکا پاکستان بزنس فورم کے ریجنل دفتر کا افتتاح

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر )سری لنکا پاکستان بزنس فورم کے پہلے ریجنل آفس کا گوجرانوالہ میں افتتاح کر دیا گیا ۔ سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ اورچیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے آفس کا افتتاح کیا۔

 یہ ریجنل آفس گوجرانوالہ میں کسی بھی بین الاقوامی بزنس کونسل کا پہلا دفتر ہے جو سری لنکا اور گوجرانوالہ کی کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سری لنکا پاکستان بزنس فورم پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کی قیادت سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ کر رہے ہیں۔ اس بزنس کونسل کے ممبران کا تعلق دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی سے ہے اور سری لنکا کے تمام چیمبرز کے ساتھ اس کی گہری وابستگی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ کا کہنا تھا کہ میرا گوجرانوالہ کی کاروباری برادری کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے ،پچھلے 3 سال سے میری قونصلیٹ گوجرانوالہ بزنس سنٹر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کے فروغ پر کام کر رہی ہے ۔چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان بزنس فورم ہمارا ایک اہم شراکت دار ہے جس کی مدد سے ہم گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو سری لنکن مارکیٹس تک رسائی دلوا رہے ہیں، گوجرانوالہ میں اس بزنس کونسل کی موجودگی سری لنکا کے ساتھ ان شعبوں میں تجارتی روابط مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں