ڈسکہ:55 کروڑ روپے سے 5 شاہراہوں کی تعمیر شروع

ڈسکہ:55 کروڑ روپے سے 5 شاہراہوں کی تعمیر شروع

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )ڈسکہ کی 5 شاہراہوں کی تعمیر کاآغاز کردیا گیا ،55کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والی شاہراہوں کے سلسلہ میں وزیر آباد روڈ اور بینک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کردیا گیا۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور سٹی صدر مسلم لیگ ن کی صلح کے ثمرات ڈسکہ کے شہریوں کو ملنا شروع ہوگئے ۔ صوبائی وزیربلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی ہدایت پر سٹی صدر مسلم لیگ ن چیئرمین مرکزی انجمن تاجران محمد افضل منشا نے پہلے تجاوزات آپریشن کی زد میں آنے والے تاجروں کو غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کیلئے پیمائش مکمل کرائی اور اب 55کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پانچ روڈز وزیر آباد روڈ، بینک روڈ، پسرور روڈ، سمبڑیال روڈ اور جامکے روڈ کے سلسلہ میں وزیرآباد روڈ اور بینک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر چیئرمین مرکزی انجمن تاجران محمد افضل منشا ، صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد اشرف ، ڈاکٹر رومان اشعر سمیت سابق ناظمین ، کونسلرز اور لیگی کارکن ودیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں