وزیرآباد:ضلعی انتظامیہ کی ورلڈ فارسٹ ڈے پرتقریب

وزیرآباد:ضلعی انتظامیہ کی ورلڈ فارسٹ ڈے پرتقریب

وزیرآباد(نا مہ نگار)ضلعی انتظامیہ وزیرآباد کی کی جانب سے ورلڈ فارسٹ ڈے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں اے ڈی سی جی گوجرانوالہ فیصل سلطان،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار،بلاک آفیسر علی احمد،سجاد اکرم،محمد راشد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی،محمد نعیم، ارسلان وڑائچ،سجاد مسیح،رانا بابرسمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی جی فیصل سلطان،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑنے کہا کہ جنگلات کا عالمی دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ درختوں کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور ہوا کو صاف رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں،جنگلات نہ صرف حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ زمین کی زرخیزی بڑھانے ، درخت فطرت کی خوبصورتی اور ماحول کے تحفظ کے ضامن ہیں ۔فیصل سلطان،محمد رب نواز چدھڑ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار نے پودے لگائے ،عوام میں پودے تقسیم کئے اور شجر کاری سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں