ٹی ٹونٹی رمضان کپ ، ہرڑ قلندر کوارٹرفائنل میں داخل
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہرڑ قلندر سینئرز نے سنیکو برینڈ کو50 رنزسے شکست دے دی۔ سیالکوٹ ڈسکہ روڈ موترہ کے قریب واقع سی اے گولڈ کرکٹ گراؤنڈ میں بانی سی اے سپورٹس حاجی عبدالرشید میموریل۔۔۔
ٹی ٹونٹی رمضان کپ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں ہرڑ قلندرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں مزمل حسین کے 69، عظیم خالد 42، ندیم کپی بٹ 31اور قیصرمحمود کے 25رنز کی بدولت220رنز کا ہدف دیا جوکہ تعاقب میں ظہیر کے 53،قمر 32 اور راناجمیل کے 22 رنز کی بدولت سنیکو برینڈ کی ٹیم 19ویں اوور میں170پر ڈھیر ہوکر پویلین لوٹ گئی جبکہ ہرڑ قلندر کی جانب سے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے کامران شوکت، عامر میراں نے 3،3جبکہ ناصرمحمود اور خلیل احمد نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس جیت کیساتھ ہرڑ قلندر ٹیم نے کوارٹرفائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ اس موقع پر ہرڑقلندر ز کے کپتان عمیراشرف اور ٹیم اونر عامر ہرڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی اے گولڈ گراؤنڈ سی اے سپورٹس کے مالک زاہد جاوید، سمیر زاہد اور ولید طارق کی جانب سے کرکٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے بہترین اقدام ہے ۔