ڈفر جنگل میں شجرکاری ،10ہزار پودے لگائے جائینگے

 ڈفر جنگل میں شجرکاری ،10ہزار پودے لگائے جائینگے

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار )ورلڈ فاریسٹ ڈے پھرپور طریقے سے منایا گیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ڈفر جنگل میں فیتہ کاٹ کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے بتایا کہ آج ڈفر جنگل میں بیک وقت 10 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر آج کے دن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ایک لاکھ 13 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ 2 ہزار پودے عوام الناس میں تقسیم بھی کئے گئے ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کا کہنا تھا کہ درخت لگائیں پاکستان کے لئے نعرے کو کامیاب بنائیں گے ۔ صوبائی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ درخت ملکی معیشت، انسانی صحت کیلئے فائدہ مند اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں، اس کرہ ارض پر رہنے کیلئے درخت نہایت ضروری ہیں، آج یہاں ہمارے اکھٹا ہونے کا مقصد عوام الناس میں شجرکاری کا شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ اپنے گلی، محلوں اور کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں