کرسمس کی رات مسیحی نوجوان کے قتل کامقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار

 کرسمس کی رات مسیحی نوجوان کے  قتل کامقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار

کالاشاہ کاکو (نامہ نگار) کرسمس کی رات مسلح نوجوان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے مسیحی نوجوان سرفراز مسیح کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کی والدہ خورشید بی بی کی مدعیت میں گولی مارنے کے الزام میں فیصل ونجارہ سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مبین نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں