رمضان ختم ہونے والا، مہنگائی کم نہ ہوسکی، تاجروں ، دکانداروں نے ریکارڈ توڑ ڈالے

 رمضان  ختم ہونے والا، مہنگائی کم نہ ہوسکی، تاجروں ، دکانداروں نے ریکارڈ توڑ ڈالے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)رمضان المبارک کے پہلے دونوں عشرے مکمل ،ضلعی انتظامیہ ،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے۔۔۔

دوسرے عشرے میں بھی تاجروں، دکانداروں نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑڈالے اوپن مارکیٹ اور گراسری سٹور، مارکیٹوں میں سرکاری ریٹس پر عمل درآمد کروانے میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناکام ثابت ہوئے جبکہ ناقص اشیائے خورونوش اور پھل ،فروٹ کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے ،سیب ،کیلا،مسمی ،خربوزے ، لیموں آلو، ٹماٹر وغیرہ کی قیمتیں سن کر غریب روزہ داروں کے ہوش اڑ گئے ، ڈپٹی کمشنرکیجانب سے مٹن گوشت کاسرکاری ریٹ 1600 مقررکیااوپن مارکیٹ میں 2400 روپے تک فروخت ہوتا ہے ،بیف 1200سے 1400روپے تک بھی فروخت ہوا ،جبکہ مرغی کاگوشت کا ریٹ کم ہوا ہی نہیں ضلعی انتظامیہ نے مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ بندکمروں میں بیٹھ کر594 روپے مقرر کردیا جبکہ دکاندار 700 روپے سے زائد فروخت کرتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں