نوشہرہ ورکاں :میونسپل کمیٹی سے تاجدار ختم نبوت چوک تک یوم پاکستان ریلی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) یوم پاکستان کے موقع پر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں میں پرچم کشائی کی تقریب منقعد ہوئی ۔۔
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا بعد ازاں میونسپل کمیٹی سے تاجدار ختم نبوت چوک تک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی ریلی میں اے ڈی ایل جی اقصیٰ امین ڈوگر، چیف آفیسر خالد رشید، محکمہ تعلیم کے محمد بشیر مجاہد، محمد یاور رندھاوا، سینئر صحافی اقبال صدیق سدھو، طیب معاویہ اولکھ، میاں منظور احمد، انجمن تاجران کے صدر محمد امین منج اور شاکر چودھری سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔