وزیرآباد:پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی فلسطین ریلی

وزیرآباد (نا مہ نگار)نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے زیر اہتمام فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔۔
،ریلی کی قیادت مرکزی صدر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی،چیئرمین ڈاکٹر نعیم خاور،وائس چیئرمین میاں محمد ارسلان،ایگزیکٹو ممبر رضوان حنیف چڈھا،ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری بلال وزیر چیمہ،تحصیل صدر عیسیٰ ایوب،پرنسپلزمرزا عثمان غنی،بابر مصطفی،رضوان انورودیگر نے کی، ریلی میں طلباء اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی،ڈاکٹر نعیم خاور،میاں ارسلان،رضوان حنیف چڈھانے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد اور اسکے حمایتی بھی اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں،ہمیں سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرنا ہو گی،اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کر لیا یہ کرائے دار تھا مالک بن بیٹھا ہم نے انشاء اللہ نہ صرف فلسطین بلکہ اسرائیل کو بھی خالی کروانا ہے ،غزہ پر تاریخ کا بدترین ظلم کیا گیا نہتے فلسطینی عوام کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلم امہ کے لیڈروں کو خواب غفلت سے نکلنا ہو گا،فلسطینی عوام مسلمانوں کی جانب حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں کہ کوئی اٹھے اور ہماری مدد کرے ،اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داری سے غفلت نہیں برتنا چاہیے او آئی سی کا کردار فلسطین کے حوالہ سے مجرمانہ ہے ۔