نئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں افسروں کی تعیناتیاں شروع
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ میں پولیس کے نئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں افسروں کی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کیپٹن (ر)منصور امان کو سید کو انچارج سی سی ڈی گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کر دیا ہے اسی طرح ایس پی غازی عمر فاروق کو انچارج ضلع گوجرانوالہ اور عنصر جاوید موہل کو ڈی ایس پی سی سی ڈی تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔