وزیرآباد:ٹی ایل پی کا انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج مو خر
وزیرآباد(نامہ نگار)تحریک لیبک پاکستان ضلع وزیرآباد کے عہدیدار وں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے۔
تحریک لبیک پاکستان نے بدھ کو اسرائیلی مظالم کے خلاف غیر ملکی فوڈ پوائنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی کال دے رکھی تھی، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ، ایس پی شاہد، ڈی ایس پی محمد نواز، ایس ایچ او گوہر عباس بھٹی کے ساتھ مذہبی و سیاسی رہنماؤں پیر عرفان الیاس بٹ، اپنا عمر رضا،طیب نواز، صفدر وڑائچ چیئرمین امن کمیٹی، یوسف کھوکھر اور دیگر احباب کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انتظامیہ نے احتجاج کی کال واپس لینے پر قائل کرلیا ۔