گجرات :لکھنوال بھاگووال روڈ کی تعمیر شروع کر دی گئی
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )لکھنوال بھاگووال روڈ کی تعمیر شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے ایم این اے حسین الٰہی کے خصوصی فنڈز سے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبہ جس میں لکھنوال بھاگووال روڈ تعمیر کی جا رہی تھی حکومت ختم ہونے کے بعد کام کو روک دیا گیا تھا جس سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا ۔