مصائب سے نجات کیلئے خلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہیے ‘پیر دائود

مصائب سے نجات کیلئے خلوص دل  سے توبہ استغفار کرنی چاہیے ‘پیر دائود

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیرِاہتمام فکرِ آخرت کانفرنس میں مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔۔

کہ آفات و بلیات اور مصائب و مشکلات میں اللہ اور اسکے پیارے حبیب ؐکی بارگاہ کی طرف ہی متوجہ ہوناچاہیے اور خلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہیے اسی میں سب کی بھلائی و بہتری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہیں زلزلے کے جھٹکے ،کہیں اولوں کی برسات،لوڈشیڈنگ کا عذاب اور کہیں بے روزگاری و غربت مگر لوگوں کی اکثریت دین سے دور اور عیش و عشرت میں مبتلا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔تقریب میں ژالہ باری اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت،پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں