گجرات:رشیدہ شفیع پراجیکٹ کے تحت گرین ٹائون میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن پرا جیکٹ کے تحت 152 ویں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح گرین ٹاؤن میں کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر گجرات بار چودھری منیر گوندل ، صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے شعیب اصغر بٹ ، اخلاق شفیع،محمد اسد بھٹہ، شیخ ابرار سعید، سہیل نواز ریحانیہ،عبدالستار مرزا، سیٹھ قمر خورشید ، محمد عظیم کے ہمراہ واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا۔ منیر گوندل نے خطاب میں کہا کہ کہ پینے کے پانی کا مسئلہ گجرات کا ہی نہیں دوسرے شہروں کا بھی ہے لیکن گجرات میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی ٹیم کا کریڈٹ ہے کہ اس نے گجرات میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ بہت زیادہ حد تک حل کر دیا ہے ۔ امتیاز کوثر نے کہا کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ گجرات کی ایک شخصیت نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے لگوایا ہے ، آج کل وہ علیل ہیں اﷲ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے ۔