لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک میں ڈکیتی ، چوری کی وار داتیں

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک میں ڈکیتی ، چوری کی وار داتیں

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری طلائی زیورات موبائل فون، موٹر سائیکلوں۔۔

، گھریلو سامان اور رقم سے محروم ہو گئے ۔تھانہ لدھیوالہ کے علاقے کوٹ شیرا قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار 3ڈاکوؤں نے ریاض کو گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل موبائل فون اور20ہزار روپے چھین لیے ۔ قلعہ میاں سنگھ کے ٹریکٹر ٹرالی سوار زمیندار سجاد علی کو مان موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر موبائل فون اور 50ہزار روپے لوٹ لئے ، لدھیوالہ سٹی کے محلہ مستان شاہ کی فوتگی پر گئی شبانہ کے گھر کے تالے توڑ کر چور ساڑھے چار لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے ۔کھبیکے کے رہائشی زمیندار شمشاد احمد کے ڈیرے کے تالے توڑ کر چور ایل ای ڈی ٹریکٹر ہل سمیت5لاکھ روپے کے زرعی آلات چوری کر کے لے گئے ،اپنے بھانجے کے ہاں رہائشی پذیربیوہ طلعت فردوس کے مدوخلیل کے گھر کے تالے توڑ کر چور فریج ایل ای ڈی واشنگ مشین دیگر الیکٹرانکس سامان اور قیمتی ملبوسات چوری کر کے لے گئے ۔ لدھیوالہ کے محلہ افضل ٹاؤن کا رہائشی غلام صفدر اہل خانہ کے ہمراہ شادی پر گیا ہوا تھا کہ چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات ایل ای ڈی پنکھا اور ملبوسات چوری کر لیے ، کوٹلی ریت والی کے رہائشی توصل حسین ، بھکڑیوالی کے علی رضا ،ساہنکے سے محمد احمد کے گھرکے باہر سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں جبکہ تھانہ اروپ کے علاقے عالم چوک میں دو موٹر سائیکل سوار داکوؤں نے عبدالغفار کو روک کر ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں