ہیڈبمبانوالہ:پابندی کے با وجودنہر میں نہانے والوں کارش

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )پابندی کے باوجود نہر بی آر بی میں شہریوں کی بڑی تعددادنہانے میں مشغول ، کمسن بچے بھی نہا نے والوں میں شامل ۔۔
گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعددا نے نہر وں کا رخ کرلیا ، نہر بی آر بی میں نہانے کیلئے آنے والوں میں بڑ ی تعداد کمسن بچوں کی بھی ہے جو سرعام نہر میں نہاتے ہوئے نظر آتے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ پابندی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد کا نہروں میں نہانہ لمحہ فکریہ ہے اور ان کے خلاف کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کامطابہ کیا ہے ۔