گورنمنٹ کالج فارگرلز سوہدرہ میں نئے کورسز کا اجرا

گورنمنٹ کالج فارگرلز سوہدرہ میں نئے کورسز کا اجرا

وزیرآباد(نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارگرلز سوہدرہ میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

 مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ امان اللہ راٹھور ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نویداحمد، کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈزانٹرنیشنل سیدضیا النور شاہ،پرنسپل ایمن سلیم، وائس پرنسپل نمرہ رفیق،مسلم لیگی رہنما عمران یعقوب ،حاجی سلیم دولہ ،افتخار آرائیں، نعیم قیصرنجمی،طارق ملک، چوہدری فضل الٰہی،چودھری افضل چیمہ،طارق ملک،ایس ایچ او سوہدرہ مختارباجوہ شامل تھے ۔ پرنسپل ایمن سلیم نے خطاب میں کہاکہ کالج میں نیو کورسزکااجرا کیاجارہاہے جن میں ای کامرس، فری لانسنگ، کوکنگ، کمپیوٹر کے کورسز وغیرہ شامل ہیں۔جو بچیاں کالج کی داخل شدہ ہوں گی ان کو تمام کورسز مفت کروائے جائیں گے اور جو بچیاں یہاں کی داخل نہ ہوں گی انہیں بھی نہایت مناسب فیس میں کورسز کرائے جائیں گے ۔ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے کہا کہ حکومت تعلیمی میدان میں انقلاب لانے کے لیے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں