بھارتی پروپیگنڈ ا کے نتائج خطرناک ہونگے :جماعت اسلامی

بھارتی پروپیگنڈ ا کے نتائج خطرناک ہونگے :جماعت اسلامی

گجرات(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ حماس کے بیانیہ کو امریکہ مغرب یورپ ایشیا میں پذیرائی ملی ہے ،حماس نے ظالم اور مظلوم کے درمیان اپنے خون سے سرخ لکیر لگا دی۔۔۔

امریکہ اور مغربی اقوام انسانی حقوق کی تنظیمیں آج گونگے شیطان کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب اور راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملین مارچ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال سے یہود و ہنود کے ساتھ محبت رکھنے والوں کے پیٹ میں درد اور مروڑ اٹھنا شروع ہو گئے ہیں ،بھارتی حکومت کے منفی پروپیگنڈے کے نتائج خطرناک ہونگے ،انہوں نے ہڑتال کی حمایت کرنے پر تاجر تنظیموں، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ہر سطح کے دکانداروں کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ بلال، راجہ نعیم خاور، میاں جنید، مولانا الیاس انگوی ودیگر قائدین ان کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں