پھالیہ :مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے آل پارٹیز فلسطین مارچ

پھالیہ :مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہا ر  یکجہتی کیلئے آل پارٹیز فلسطین مارچ

پھالیہ (نامہ نگار )فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے آل پارٹیز فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

فلسطین مارچ تحصیل چوک پھالیہ سے شروع ہوکر لاری اڈہ پر اختتام پذیر ہوگیا ، نمازِ جمعہ کے بعد اسرائیلی مظالم کے خلاف آل پارٹیز فلسطین مارچ میں شیعہ علما کونسل پاکستان ، جماعت اسلامی ، سنی علما کونسل ، مرکزی پاکستان مسلم لیگ ن ، مرکزی جمیعت اہلحدیث، تنظیم اسلامی ، منہاج القرآن کے عہدیداران اور کاکنان کی کثیر تعداد جبکہ انجمن تاجران اور صحافی برادری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔تمام جماعتوں کے کار کان نے اپنی اپنی جماعتوں کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ،حاضرین کے غم و غصہ کا عالم یہ تھا کہ مارچ میں شریک بچے اسرائیلی پرچم پیروں تلے روندتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں