نوشہرہ :خاتون کی زمیندار کیساتھ دست درازی ،مقدمہ درج

 نوشہرہ :خاتون کی زمیندار کیساتھ دست درازی ،مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )ز یادتی کی کوشش پر خاتون اور3 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔

زمیندار محمد صدیق کی حویلی میں نسرین اختر تین ساتھیوں محمد آصف،محمد عرفان اور نثار احمد کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر داخل ہوئی خاتون نے مبینہ طور پر کمرہ میں داخل ہوکر زبردستی صدیق کے ساتھ زیادتی کی کوشش شروع کردی صدیق کے شور مچانے پر اہلِ محلہ موقع پر پہنچ گئے جس پر ملزم فرار ہو گئے جبکہ نسرین اختر فرار ہونے میں ناکام رہی مقامی پولیس نے محمد صدیق کی مدعیت میں نسرین اختر، محمد آصف اور محمد عرفان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں