بھارت کی آ بی جارحیت کیخلاف کسان بھی سڑکوں پر آ گئے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بھارت کی آبی جارحیت اور لا قانونیت کے خلاف پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اعظم مغل کی زیر قیادت تحصیل گوجرانوالہ کے کسان،زمیندار اور ۔۔
کاشتکار بھی سڑکوں پر نکل آئے ۔ کسانوں، کاشتکاروں،زمینداروں نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف گوندلانوالہ چوک تا ریجنٹ سینما چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویریں نذر آتش کیں۔ کسانوں،زمینداروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گھناؤنی سازش کے تحت پاکستان کا پانی بند کرتے کی جو کوشش کر رہاہے پاکستان کا ہر کسان اسکی یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ملک بھر کے تمام کسان متحد اور اپنی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،ہماری مسلح افواج اپنی پانی اور سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور ہم انڈیا سے اپنے حق کا پانی ضرور لے کر رہیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے ،اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پاکستان کا بچہ بچہ،تمام کسان اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن بھارت کو ہر فورم پر منہ توڑ جواب دیں گے ۔