کامونکے :ہسپتال میں گندے بستر‘ ٹو ٹی کھڑکیاں ‘ناقص صفائی

کامونکے :ہسپتال میں گندے بستر‘ ٹو ٹی کھڑکیاں ‘ناقص صفائی

کامونکے (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال کا دورہ،ہسپتال میں ناقص انتظامات دیکھ کر اے سی برہم ہوگئیں ۔گزشتہ روز اے سی ماہم واحد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال کے دورہ کے دوران ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اوپی ڈی میں مریضوں کا شدید رش دیکھنے میں آیا لیکن اسکے باوجود چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر مریضوں کا چیک اپ کرنے کے بجائے دوسرے کمرے میں آرام کرتے پائے گئے جبکہ مریض انکا انتظار کررہے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں جاری رنگ روغن کے کام کو چیک کیا اور عملہ کو حکم دیا ہے کہ اندر کے بجائے پہلے عمارت کے بیرونی حصے پر توجہ دی جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد نے وارڈوں کا معائنہ کیا تو اندر مچھروں اور مکھیوں کی بہتات پائی گئی اور بیڈ شیٹیں بھی خون آلود تھیں جبکہ ڈینگی وارڈ کی کھڑکیوں کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار شیشے دیکھ کر اُنہوں نے ایم ایس ڈاکٹر سعد کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال کے مسائل کو جلدازجلد حل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں