حافظ آباد :ضلع بھر میں پولیس کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مرمت

حافظ آباد :ضلع بھر میں پولیس کی  گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مرمت

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مرمت اور بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

منصوبے پر 45لاکھ روپے کی لاگت آئی جس کا مقصد پولیس گشت کو مؤثر بنانا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ منصوبے کے تحت پولیس گاڑیوں میں نئی بیٹریاں اور نئے ٹائر نصب کیے گئے ، جبکہ مکینیکل سروس اور دیگر ضروری مرمت کے کام بھی مکمل کیے گئے ۔ موٹرسائیکلوں کو بھی مکمل طور پر سروس اور مرمت کر کے دوبارہ فعال بنا دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں