حافظ آباد:با اثر افراد کا محنت کش 2افراد پر تشدد

حافظ آباد:با اثر افراد کا محنت کش 2افراد پر تشدد

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )تھانہ ونیکے تارڑ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں ٹھٹھہ باماں میں ذاتی رنجش کی بنا پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔۔

جس میں دو محنت کشوں محمد حسین اور محمد خان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق عدنان حسن اور نوید احمد نے ذاتی دشمنی کے باعث دونوں متاثرین پر حملہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد عاطف نذیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 361/25 درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ پولیس قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو معاشرتی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں