گجرات کے بزنس مین بنگلہ دیش سے تجارت بڑھا ئیں :ہائی کمشنر

گجرات کے بزنس مین بنگلہ دیش سے تجارت بڑھا ئیں :ہائی کمشنر

گجرات(سٹی رپورٹر)بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں بننے والے پنکھے بنگلہ دیش میں بہت زیادہ مقبول ہیں ، بنگلہ دیش سنٹرل ایشیا کیلئے گیٹ وے ہے ۔۔

گجرات، گوجرانوالہ، وزیر آباد، سیالکوٹ گولڈن ٹرائی اینگل ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس گولڈن ٹرائی اینگل کے بزنس مین بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت بڑھائیں ، تجارتی وفود کا تبادلہ کریں، ویزہ کی کوئی مشکلات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پنکھے عرصہ سے بنگلہ دیش میں ایکسپورٹ ہو رہے تھے اور کچھ معاملات کی وجہ سے ویزہ پرابلم ہوئیں مگر اب ویزہ کی کوئی پرابلم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان کے فرنیچر کا پوٹینشل موجود ہے ، ہماری 180 ملین کی آبادی ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ بہترین سے بہترین فرنیچر استعمال کریں۔ گجرات کے فرنیچر کا پوری دنیا میں ایک مقام ہے اور اسی طرح پاٹری اور سرامکس کی طلب بھی موجود ہے ۔ گجرات کے پنکھوں کی وہاں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے ۔ اس موقع پر صدر ویمن چیمبر صائمہ سرفراز نے گجرات ویمن چیمبر کا تعارف بھی کرایا ۔ اس موقع پر حاجی ناصر محمود ،صدر گجرات چیمبر باؤ منیر پشاوری، عروج نواز نائب صدر ، طیبہ ارم، نوشین، سویرا قیصر، رخسانہ کوثر، میڈم فوزیہ، عابدہ گیلانی بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں