تار میٹر،ٹرانسفارمر مہنگے،گیپکو صارفین پریشان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم گرما کی آمد پر نیٹ میٹرنگ کرانے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔۔
، گیپکو نے سولر سسٹم لگانے والے صارفین کی پالیسی تبدیل کرکے میٹرز کے ریٹ بھی بڑھاد ئیے جبکہ گیپکو نے مالی سال ختم ہونے سے قبل بجلی کے نئے کنکشنز کے اجرا پر مختلف کیپسٹی کے ٹرانسفارمرز،میٹرز،کیبل سمیت دیگر میٹریل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جس سے صارفین پریشان ہوگئے ۔ گیپکو نے نجی کمپنیوں سے سامان کی خریداری کے دوران مہنگے میٹریل کے معاہدے کرنا شروع کررکھے ہیں ، سالانہ میٹریل پرچیزنگ کے دوران اربوں روپے کا سامان خریدنے کا ٹینڈرز کئے جاتے ہیں ۔ گیپکوذرائع کے مطابق 10 کے وی اے کے ٹرانسفارمر کی قیمت 3 لاکھ 60ہزار،15 کے وی اے کے ٹرانسفارمر کی قیمت تین لاکھ روپے ،25کے وی اے کی قیمت4لاکھ روپے ،50 کے وی اے کی قیمت پانچ لاکھ 60 ہزار روپے ،100 کے وی اے ٹرانسفارمر کی قیمت 12لاکھ اور 200 کے وی اے کا ریٹ 17 لاکھ 40 ہزار مقرر کر دیا گیا،تھری فیز میٹرز کی قیمت 33ہزارروپے سے بڑھاکر 49 ہزار اور سنگل فیز میٹر کی قیمت 6ہزارروپے سے زائدمقرر کردی۔ اسی طرح مختلف سائز کے پولز،سٹرکچر پولز، کیبلز،کنڈکٹرزوغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا۔