قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،شہریوں کی قوت خرید انتہائی کم

قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،شہریوں کی قوت خرید انتہائی کم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عید الاضحیٰ کی آمد کیساتھ ہی جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔۔

 ،مہنگائی اور معاشی حالات کے باعث لوگوں کی اکثریت کی قوت خرید جواب دینے لگی جبکہ صاحب حیثیت لوگ قربانی کے جانور خرید رہے ہیں مختلف منڈیوں میں بکرے کے نرخ زیادہ ہیں جبکہ لوگ بڑے جانور کو خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ایک مناسب بکرے کی قیمت 60 ہزار سے ایک لاکھ روپے ہے جبکہ بڑے جانور کے نرخ ایک لاکھ50ہزار سے شروع ہوکر 15لاکھ روپے تک بتائے جارہے ہیں ،گوشت کی دکانوں پر گوشت خریدنے والوں کا رش کم دیکھنے میں آرہا ۔ دوسری طرف چکن کے نرخوں کو بھی پر لگے ہوئے ہیں ، مر غی کے گوشت کے دکاندارزوں نے مر ضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔ دوسری طرف انتظامیہ کی نااہلی کے باعث میدے کی بوری کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری کے سامان کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت کے تناسب سے رو ٹی ، نان اور بیکری آ ئٹمز کی قیمتوں کا از سر نو تقرر کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں