تیز رفتاری، لاپرواہی پر 25ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے بس، ٹریکٹر ٹرالی اور ویگنیں چلانے والے 25افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقوں سے پولیس نے تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے مصطفی خان اور شان، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے گاڑی تیز رفتاری سے چلانے والے طاہر امین اور محمد ریحان، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقوں سے ویگن تیز رفتاری سے چلانے پر رحمان، واجد حسین، یوسف، اکبر، قیصر، عادل شہزاد، عارف، محمد یونس، عثمان اور رحمان، جبکہ بس تیز رفتاری سے چلانے والے جمشید اختر، اور مظفر اقبال، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے ویگن تیز رفتاری سے چلانے والے صفدر، نوید اور ساجد، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے تیز رفتاری سے ٹریکٹر چلانے والے شجاعت سمیت2افراد، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے تیز رفتاری سے کوسٹر چلانے والے شاہد بھٹی، تیز رفتاری سے ویگن چلانے والے بشارت، فیض، عارف، عبدالغفور کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔