وزیرآباد :سٹی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرلئے
وزیرآباد(نا مہ نگار)تھانہ سٹی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔
ایس ایچ او سٹی اورنگزیب نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ عارف شہید روڈ مشکوک شخص کو روکا جس نے اپنا نام احسان اللہ سکنہ ٹھٹھی ارائیاں بتایا سے دوران تلاشی 1020گرام چرس برآمد ہوئی جسے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ڈسکہ روڈ نزر البدر فیکٹری کے نزدیک ناکہ پر سلمان سکنہ ٹھٹھی ارائیاں سے دوران تلاشی 1120گرام آئس برآمد ہوئی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔