جرائم پر قابو پانے ، ملزموں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے ورکشاپ

جرائم پر قابو پانے ، ملزموں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے ورکشاپ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ ایاز سلیم کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پر قابو پانے اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ رضوان طارق کی زیرنگرانی سیف سٹی کے اشتراک سے پولیس لائن میں ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔

ایس ایس پی INV عمران کرامت ،ریجنل ایس پی سیف سٹی بلال محمود سلہری ،ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سمیت تھانہ وائز سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزموں کو ٹریس کرنے والی ٹیمز کے افسروں نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کا مقصد پولیس افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور ملزموں کے فوری سراغ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ریجنل ایس پی سیف سٹی نے PPIC3 کے آپریشنل طریقہ کار، کیمروں کی اقسام، انکے دائرہ کاراور ملزموں کی تلاش کے حوالے سے لیکچر دیا۔ انہوں نے عملی مثالوں کے ذریعے یہ بھی وضاحت کی کہ کیمروں کی مدد سے وارداتوں کو کس طرح تیزی سے حل کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز رضوان طارق نے افسروں کوٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام میں درپیش چیلنجز اور انکے حل پر بھی بریف کیا ۔ انسپکٹر امتیاز نے مختلف کیس سٹڈیز کے ذریعے شرکا کو سمجھایا کہ کس طرح کیمروں کے مربوط نیٹ ورک سے فوری ردعمل ممکن ہوتا ہے ، جس سے ملزموں کو جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں