پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ نے مئی میں 28 اشتہاری مجرم پکڑ لئے

پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ نے  مئی میں 28 اشتہاری مجرم پکڑ لئے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن نے مئی کے دوران جرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف 736 مقدمات درج کرائے گئے۔

ماہ مئی میں ریجن بھر میں پی ایچ پی نے جدید پولیس ایپ کے ذریعے 351620 افراد اور 261885 گاڑیوں کو چیک کیا دوران چیکینگ 28اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ دورانِ چیکنگ 22 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔چوری شدہ کاریں اور 119 چوری شدہ موٹر سائیکل اور 5 دیگر چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر50347 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں