گجرات:جنرل بس سٹینڈ فیس کا ٹھیکہ 4 کروڑ 15 لاکھ روپے میں نیلام

گجرات:جنرل بس سٹینڈ فیس کا ٹھیکہ 4 کروڑ 15 لاکھ روپے میں نیلام

گجرات (نامہ نگار )جنرل بس سٹینڈ،سلاٹر ہاؤس،پارکنگ پلازہ کی نیلامی میونسپل کارپوریشن گجرات جناح ہال میں منعقد ہوئی۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات خالق داد گاڑا،ایم او ایف فیاض بھلی،ایکسین صغیر احمد،ایم او پی حافظ محمد طیب عتیق نے نیلامی کی نگرانی کی جس میں جنرل بس سٹینڈ فیس کا ٹھیکہ سید حسن شاہ آف معین الدین پور نے 4 کروڑ 15 لاکھ روپے میں حاصل کر لیا ، نیلامی میں چودھری سارب وڑائچ آف بیووالی،نوید بٹ،انصر بٹ،ودیگر ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں