ریسکیو 1122 کی سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے مشق کا انعقاد

ریسکیو 1122 کی سیلابی صورت  حال سے نمٹنے کیلئے مشق کا انعقاد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 کی سیلابی صورت حال سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے استعداد کار کا جائزہ لینے کیلئے نہراپر چناب کھمبرانوالہ کے مقام پرفرضی مشق کا انعقاد کیا۔

 ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر ضلع کے تمام متعلقہ اداروں نے مشق میں حصہ لیا۔سیلاب سے نبردآز ما ہونے والے آلات کے سٹال بھی لگائے ۔ انچار ج ڈی سی ایم اے کیوان حسن اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے فرضی مشقوں کی نگرانی کے فرائض انجام د ئیے ۔ ریسکیو 1122نے سیلاب کے دوران آپریشن کا عملی مظاہرہ پیش کیا، ابتدائی طبی امداد کا فیلڈ کیمپ لگایا اور سیلاب کے دوران پھنس جانے والے لوگوں کو محفوظ جگہ پر ریسکیو کرنا اور ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں