غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز، 75 افراد گرفتار، بھاری جرمانے عائد

 غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز، 75 افراد گرفتار،  بھاری جرمانے عائد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)شبیر حسین بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی اقرا مبین، صدر ناصر شہزاد ڈوگر، ایچ آر اینڈ کوارڈی نیشن صائمہ خان، یو ٹی عبدالقدیر زرقون نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے منڈیوں کا معائنہ کیا اور خلافِ ضابطہ قائم متعدد غیر قانونی مویشی منڈیوں کو فوری طور پر ختم کرا دیا اور کارروائی کے دوران 75 افراد کو موقع پر گرفتار کیا ،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث منڈی مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ انہیں تنبیہ کی گئی کہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے باز رہیں۔ افسر وں نے واضح الفاظ میں ہدایت کی کہ تمام مویشی صرف اور صرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ سرکاری مویشی منڈیوں میں ہی لائے جائیں، بصورتِ دیگر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں عوامی مفاد، ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں