3کار سوار گن پوائنٹ پر بچوں سے 2بکرے چھین کرفرار

3کار سوار گن پوائنٹ پر بچوں  سے 2بکرے چھین کرفرار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) تین کار سوار گن پوائنٹ پر بچوں سے دو بکرے چھین کر فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ مسلم ٹاؤن کے رہائشی سہیل کمبوہ کے بچے متہ روڈ پر قربانی کے بکرے لے کر جا رہے تھے کہ کار نمبری ایل ای 7002 پر سوار تین افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے دو بکرے چھین لئے اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ، بکروں کی قیمت اڑھائی لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں