جلالپور جٹاں :مکان کی بالائی منزل سے ایک شخص کی لاش برآمد
جلالپورجٹاں(نامہ نگار )مین بازار جامع مسجد کے قریب سے ناصر بٹ نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ،بتایا جاتا ہے۔
کہ مین بازار جامع مسجد کے قریب 50سالہ ناصر محمود ولد سردار خاں گھر کی بالائی منزل میں اکیلا ہی مقیم تھا اور پورا دن گزرنے پر کمرہ سے نیچے نہ آیا تو اسکا بھائی دیکھنے گیا تو وہ اپنے بستر پر مردہ حالت میں پایا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پرایس ایچ او سٹی سید مبارک شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے لیا ،تاہم ابتدائی معلومات پر ناصر کی موت کو اتفاقیہ قرار دیا گیا ہے ۔