نوشہرہ ورکاں:ریسکیو 1122 نے عید پر90 سے زائد افراد کو سہولت دی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ریسکیو 1122 نے عیدالاضحی کے تین دنوں میں تحصیل بھر میں 60 سے زائد ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔۔۔
جس میں ٹریفک حادثات، میڈیکل سمیت دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 جوانوں نے 90 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا اور شدید زخمیوں کو بروقت قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ انچارج ریسکیو 1122 تحصیل نوشہرہ ورکاں عرفان عبداﷲ موسیٰ کا کہنا تھا کہ ریسکیو جوان عید جیسے خوشیوں بھرے تہوار پر اپنی خوشیاں قربان کر کے مصیبت زدہ افراد کی مدد کر کے ان کی زندگیاں بچانے کے لئے ہر دم تیار رہتے ہیں۔