نوشہرہ ورکاں:پتنگ بازی کر تے 5افراد گرفتار

نوشہرہ ورکاں:پتنگ  بازی کر تے 5افراد گرفتار

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )مقامی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے 6 پتنگ بازوں کوگرفتار کر لیا۔۔۔

 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناہید احمد خان، مبشر حسین، سجاد مسیح، مقصود احمد اور محمد نواز نے انسپکٹر غازی شاہد محمود کی قیادت میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے لقمان، اختر، سلمان، عرفان، سرفراز اور نعمان کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور کی گوٹیں برآمد کر لیں۔ تحصیل رپورٹر کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم اسامہ فرار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں