حافظ آباد:کرپشن پر محکمہ ریو نیو کا سینئر کلرک برطرف

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کرپشن،بد عنوانی،اختیار کا ناجائز استعمال اور۔۔۔
غیر حاضری پر محکمہ ریونیو کے سینئر کلرک اکرام اﷲ کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔اکرام اﷲ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ۔ملازمت سے برطرف کیے جانے والے اکرام اﷲ نے رجسٹری ریکارڈ میں ردو بدل،سرکاری ریکارڈ کی ٹیمپرنگ کیلئے لاکھوں روپے رشوت لی ،اکرام اﷲ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی دستخط کیے اور اراضی ریکارڈ بھی تبدیل کیا ۔اکرام اﷲ پر ملازمت سے بغیر چھٹی طویل غیر حاضری،نامناسب رویہ اور نااہلی کا الزام ہے ۔اکرام اﷲ کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کیا گیا ۔