پھالیہ:کھمبا گر گیا ،50 دیہات کی رات بھر بجلی بند رہی

پھالیہ:کھمبا گر گیا ،50 دیہات کی رات بھر بجلی بند رہی

پھالیہ (نامہ نگار )عید کی تیسری رات رات بھر 50 دیہات کی بجلی بند رہی ، بچوں سمیت اہلیانِ علاقہ بلبلا اٹھے ۔۔۔۔

حالیہ گرمی کی تیز لہروں کی شدت 50 سینٹی گریڈ کو جا پہنچی اس دوران رات کی تاریکی میں تقریباً 11 بجے بجلی اچانک غائب ہو گئی جس کی وجہ سے سب ڈویژن مانو چک، دھریکاں فیڈر ، لک فیڈر ،پھالیہ شہر کے چند محلے اور گردونواح کے تقریباً 50 گاؤں اندھیرے میں ڈوب گئے ، ساری رات لوگوں کی جانب سے ایس ڈی او گیپکو مانو چک اور پھالیہ کمپلینٹ آفس میں کالوں کا تانتا بندھا رہا مگر لائن بزی کی ٹون آتی رہی، 7 گھنٹے بعد صبح 6 بجے بجلی بحال ہوئی۔ ایس ڈی اومانو چک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات11بجے بجلی کا پول گر گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا جس پر اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے پول کو فوری تبدیل کرنے میں غفلت ولاپروا ئی برتی گئی اور رات بھر ہزاروں لوگوں کو بے رحم گرمی میں جھونک دیا گیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں