کامونکے :تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی

کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔۔۔۔
گزشتہ روز سادھوکی کا 27 سالہ محمدعمر موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔دیگر ٹریفک حادثات میں65سالہ محمد حیات، 27 سالہ سمیرا، 26 سالہ محمد سرفراز اور 20 سالہ امیر حمزہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔