راہوالی میں وار داتیں ، لاکھوں روپے اورتانبے کے تار چوری

راہوالی (نامہ نگار)راہوالی اور گردنواح میں چوری کی وارداتوں میں نامعلوم چور شہریوں کے لاکھوں روپے ، چھترا، تانبے کے تار چوری کرکے لے گئے ۔۔۔
۔ڈی سی کالونی کے رہائشی کے گھر سے نامعلوم چور4لاکھ روپے اور دیگر سامان ، بکروں کے بیوپاری ذیشان ارشد کا منڈیالہ موڑ سے رات کے وقت نامعلوم چور 50ہزار روپے کا چھترا،ملت کالونی شریف فارم کے عثمان خالد کا موبائل فون مالیت 30ہزار روپے ،منڈیالہ وڑائچ کی آمنہ احسان کے گھر سے نامعلوم چور ہزاروں روپے کے تانبے کے تار چوری کرکے لے گئے ۔